دہشت گردی کے خطرے کو برطرف کرنے کا واحد راستہ مشترکہ جد وجہد کا راستہ ہے

ترکی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی بھی دہشت گردی کے ذریعے ترکی کے راستے کا تعین نہیں کر سکے گا۔ میولود چاوش اولو

521151
دہشت گردی کے خطرے کو برطرف کرنے کا واحد راستہ مشترکہ جد وجہد کا راستہ ہے

ترکی  کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے استنبول میں 41 افراد کی ہلاکت اور 128 افراد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد ترکی کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

استنبول اتاترک ائیر پورٹ  پر دہشت گردی کے حملے کے بعد متعدد ممالک نے اپنے شائع کردہ پیغامات میں ترکی کے ساتھ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں ان ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ دہشتگردی  نے کسی قسم کی تفریق کے بغیر  انسانیت کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کو برطرف کرنے کا واحد راستہ مشترکہ جد وجہد کا راستہ ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مزید کہا کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی بھی دہشت گردی کے ذریعے ترکی کے راستے کا تعین نہیں کر سکے گا۔



متعللقہ خبریں