ترک مسلح افواج کا آپریشن ، دہشتگرد تنظیم کے 15 ٹھکانے تباہ

ترکی پر فائرنگ کی تیاریوں میں ہونے کی تصدیق  پر شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے 15 اہداف  کو کل ترک مسلح افواج  کی طرف سے فرتنا  ہوٹزر  کے ساتھ فائرنگ  اور کولیشن کے طیاروں کے فضائی آپریشن  کی مدد سے تباہ کر دیا گیا

520516
ترک مسلح افواج کا آپریشن ، دہشتگرد تنظیم کے 15 ٹھکانے تباہ

ترکی پر فائرنگ کی تیاریوں میں ہونے کی تصدیق  پر شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے 15 اہداف  کو کل ترک مسلح افواج  کی طرف سے فرتنا  ہوٹزر  کے ساتھ فائرنگ  اور کولیشن کے طیاروں کے فضائی آپریشن  کی مدد سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل شام کے شمال میں دہشتگرد تنظیم داعش  کے اسلحہ مراکز اور کاتیوشا اور مارٹر اسلحے پر مشتمل 15 ٹھکانوں کو اس وقت تباہ کر دیا گیا کہ جب وہ ترکی پر فائرنگ کی تیاریوں میں تھے۔

کل،عراق کے شمالی علاقے قندیل میں بھی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے اہداف  پر فضائی آپریشن کیا گیا۔

ٹرکش ائیر فورس  کے طیاروں کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے مورچوں اور پناہ گاہوں  پر مشتل 3 اہداف کو فائرنگ کر کے تباہ کر دیا گیا۔

آپریشن کو مکمل کرنے کے بعد طیارے بحفاظت اپنی بیسوں پر واپس لوٹ آئے۔

دوسری طرف 27 جون کو  بھی عرق  کے شمالی علاقے قندل میں کئے گئے فضائی آپریشن  میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم  کے 38 اراکین کو ہلاک  کر دیا  گیا تھا جبکہ 7 دہشت گرد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں