صدر ترکی کی جانب سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور عالمی تعاون کی اپیل

"میں استنبول کے حملے  کے مغربی  ممالک سمیت دنیا بھر  میں  دہشت گردوں کے خلاف   جدوجہد میں  ایک  ایک سنگ میل  بننے کی تمنا کرتا ہوں۔" : ایردوان

520278
صدر ترکی  کی جانب سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور عالمی تعاون کی اپیل

صدر رجب طیب ایردوان نے اتاترک ہوائی  اڈے پر   28 افراد  کی ہلاکت کا موجب بننے والے  دہشت گرد حملوں کی شدید  مذمت کی ہے۔

مذموم  حملے کے بعد ایک تحریری اعلامیہ  جاری کرنے والے جناب ایردوان نے کہا  کہ"میں استنبول کے حملے  کے مغربی  ممالک سمیت دنیا بھر  میں  دہشت گردوں کے خلاف   جدوجہد میں  ایک  ایک سنگ میل  بننے کی تمنا کرتا ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ " آج استنبول میں   پھٹنے والے بم  کسی  دوسرے   شہر  میں   کسی بھی ایئر پورٹ پر بھی  ہو سکتے تھے، لہذا میں تمام  تر  مملکتوں کو  بنی نو انسانوں کے خلاف     ان حملوں کا سد باب کرنے کے  لیے  مشترکہ  جدوجہد کرنے  کی  اپیل کرتا ہوں۔"

دریں اثناء  حملے میں  زخمی   ہونے والوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

خالی کرائے جانے والے ایئر پورٹ کو  مقامی وقت کے مطابق   کل شام  پانچ بجے تک آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں