عوامی رائے شماری  کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ میولود چاوش اولو

ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ویزے کی معافی کے لئے جاری مذاکرات میں رکاوٹ آنے پر اس موضوع پرعوام کی رائے لینا بہت قدرتی فعل ہو گا کیوں کہ حکومت کی حیثیت سے ہم اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتے ہیں۔ چاوش اولو

516721
عوامی رائے شماری  کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ویزے کی معافی سے متعلق جاری مذاکرات میں رکاوٹ  پڑی تو مذاکرات کو جاری رکھنے کے موضوع پر عوامی رائے شماری  کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

میولود چاوش اولو نے مالٹا کے وزیر خارجہ جارج ویلا کے ساتھ دوطرفہ اور بین الوفود مذاکرات کئے  اور اس کے بعد دونوں وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ ویزے کی معافی اور یورپی یونین کی رکنیت  کے معاملے میں ترکی نے اپنی ذمہ داریوں  کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے بعض منفی بیانات جاری کئے گئے ہیں جو یورپی یونین میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کے عکاس ہیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ویزے کی معافی کے لئے جاری مذاکرات میں رکاوٹ آنے پر اس موضوع پر عوام کی رائے لینا   بہت قدرتی فعل ہو گا کیوں کہ حکومت کی حیثیت سے ہم اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں عوامی رائے لینے کی بات کوئی ڈرامہ یا دھمکی نہیں ہے بلکہ اسے کلیدی فیصلے کرنے کے دوران عوام سے مشورے کا نام دیا جانا چاہیے۔

جرمنی کی طرف سے  ضلع ادانا  کی انجیرلک بیس کا دورہ بھی چاوش اولو کے ایجنڈے پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کی طرف سے بیس کے سیاسی دورے کی طلب کو ہم مثبت  خیال نہیں کرتے۔

میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترکی نے انجیرلک بیس پر فوجی رکھنے کے خواہش مند ممالک کو ہر طرح کا تکنیکی تعاون فراہم کیا ہے لیکن اس  مرحلے پر ایسی سیاسی طاقتوں کے بیس پر آنے  کو ہم مناسب خیال نہیں کرتے کہ جن کے بیس پر فوجی موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کا لب لباب یہ ہے کہ  اگر جرمنی سے بھی فوجی ٹیم آنے کی خواہش مند ہے تو آ سکتی ہے لیکن اس کے علاوہ ہم کسی  وفد کے بیس کے دورے کو موزوں نہیں سمجھتے اور یہ چیز حتمی اور دو ٹوک ہے۔



متعللقہ خبریں