صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے انقرہ ایسن بوعا ہوائی اڈے پرتعمیر مسجد کا افتتاح

صدر ایردوان نے انقرہ ایسن بوعا ہوائی اڈے پر تعمیر ہونے والی مسجد کو یلدرم بیاضت کا نام دیا ہے۔

516772
صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے انقرہ ایسن بوعا ہوائی اڈے پرتعمیر مسجد کا افتتاح

 

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ ایسن بوعا ہوائی اڈے پر تعمیر ہونے والی مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اسے عبادت کے لیے کھول دیا ہے ۔

 صدر ایردوان نے اس مسجد  کو یلدرم بیاضت کا نام دیا  ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  ائر پورٹ پر ایک مسجد کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی  کیونکہ  مسافروں کو  نماز  اور نماز جمعہ  کی آدائیگی کا مسئلہ درپیش تھا ۔ مسجد کی تعمیر سے اس مسئلے کو حل کر دیا گیا ہے ۔ سلجوقی اور عثمانی طرز پر تعمیر کی جانے والی اس مسجد کو 5085 مربع میٹر پر تعمیر کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں