دوست کےلبادےمیں بعض ممالک دہشتگردوں کے سر پرست ہیں: یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ   دوست کے بھیس  میں موجود   بعض ممالک دہشت  گردوں   کی سر پرستی   میں  مصروف ہیں جنہیں ترک عوام کبھی معاف نہیں کرے گی

516405
دوست کےلبادےمیں بعض ممالک دہشتگردوں کے سر پرست ہیں: یلدرم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے کہا ہے کہ   دوست کے بھیس  میں موجود   بعض ممالک دہشت  گردوں   کی سر پرستی   میں  مصروف ہیں۔

 وزیراعظم نے گزشتہ شام   کو ارکان   اسمبلی  کے اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار کے دوران  اس بات کا اظہار کیا ۔

 جناب یلدرم نے کہا کہ   ملکی بقا   اور سلامتی کی بحالی  میں  مصروف ترکی  کو بعض ایسے ممالک کا سامنا ہے جو دوست کے  لبادے  میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے   کی سرپرستی  کر رہے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ دن ضرور آئے گا جب یہ ممالک    اپنی ان اوچھی حرکتوں سے منہ چھپاتے پھریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت  ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنےکاعزم رکھتی ہے   کیونکہ پچھلے چالیس سالوں سے  دہشت گردی کی یہ دیمک  ہمیں   گُھن کی طرح چاٹ رہی ہے، ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کےلیے ایک بہتر  ،پر امن اور خوشحال ترکی بطور امانت چھوڑنا ہے  جس میں ہمیں   انشااللہ  کامیابی نصیب ہو گی ۔

 وزیراعظم  نے  کہا کہ ترکی یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے  نصف صدی   سے کوششیں کر رہا ہے  جس    کا انجام  معلوم نہیں کیا ہوگا مگر یہاں یہ کہنا  ضروری ہے کہ  ترکی  اس خواہش   کے تناظر میں   اپنی بقا اور علاقائی سالمیت کو  داو   پر نہیں لگائے گا ،یورپ اپنی رکنیت سنبھال کر  رکھے  ۔

    یورپ کو چاہیئے کہ  وہ ہمارے اندرونی معاملات میں ٹانگ اڑانے کے بجائے  خلوص دل اور نیک نیتی  کا مظاہرہ  کرے۔

 

 



متعللقہ خبریں