ہماری  سب سے  بڑی کامیابی حکومت اور ملت کا ایک دوسرے کے ساتھ گھلنا ملنا ہے۔ ایردوان

جس طرح اب تک ہم نے نہایت کامیاب آپریشن جاری  رکھے   ہیں ، انہیں  ملت کے امن و سکون کی بحالی تک اور جان و مال کے تحفظ کی ضمانت تک اسی طرح   جاری رکھیں گے اور اللہ کی رضا سے ہمیں اس میں کامیابی ہو گی۔ صدر ایردوان

515676
ہماری  سب سے  بڑی کامیابی حکومت اور ملت کا ایک دوسرے کے ساتھ گھلنا ملنا ہے۔ ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری  سب سے  بڑی کامیابی حکومت اور ملت کا ایک دوسرے کے ساتھ گھلنا ملنا ہے۔

صدر ایردوان نے صدارتی پیلس کے سوشل کمپلیکس میں دی گئی افطاری میں سول سوسائٹیوں کے نمائندوں  سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹیوں جیسا تائثر دینے والی بعض ساختوں کو حکومت اور ملت کے باہمی ملاپ پر بے اطمینانی کا سامنا ہے۔

سول سوسائٹیوں کا تائثر دے کر  شر انگیز  کاروائیوں میں ملوث ان  ساختوں کا واحد مقصد انسانوں کو اعتقادات، نسل اور تہذیب و ثقافت کی بنیادوں پر ایک دوسرے سے دست و گریبان کرنا ہے۔ یہ ساختیں معاشرتی وجود میں جہاں بھی معمولی زخمی دیکھتی ہیں اسے ناسور بنانے  میں مصروف ہو جاتی ہیں۔

اطراف کو  تحریک دینے والے یہ عناصر ہمیشہ ایک ہی جیسے چہرے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک تحریک  دینے کے فن میں ماہر ہے لیکن اب ان کی نقاب کشائی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان کے اعتبار میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جب ہم  اندرون ملک اور بیرون ملک پیش آنے والے مسائل  پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں ان کے پس پردہ سول سوسائٹیوں  کا روپ دھارے یہی ساختیں کار فرما دکھائی دیتی ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  کے پُر عزم شکل میں جاری رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے صدر  رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "جس طرح اب تک ہم نے نہایت کامیاب آپریشن جاری  رکھے   ہیں ، انہیں  ملت کے امن و سکون کی بحالی تک اور جان و مال کے تحفظ کی ضمانت تک اسی طرح   جاری رکھیں گے اور اللہ کی رضا سے ہمیں اس میں کامیابی ہو گی۔



متعللقہ خبریں