شامی شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے سے متعلق خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں

ترکی نے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کا جواب دیتے  ہوئے مکمل طور پر قانونی کاروائی کی ہے۔  تانجو بلگچ

514159
شامی شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے سے متعلق خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں

ترکی کی وزارت خارجہ  کے ترجمان تانجو بلگچ نے کہا ہے کہ ترکی۔شام سرحد پر، ترک مسلح افواج کی طرف سے قصداً فائرنگ کر کے شامی شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے سے متعلق خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

ترکی کی سرحد سے غیر قانونی شکل میں گزرنے کی کوشش کرنے والے شامیوں پر فائر کھولے جانے سے متعلق دعوے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلگچ  نے کہا کہ کل رات ترکی۔شام سرحد پر ہمارے ضلع حطائے  کے حصے سے غیر قانونی شکل میں ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شامی شہریوں پر ترک سکیورٹی فورسز کی طرف سے قصداً فائرنگ کر کے ان کی ہلاکت کا سبب بننے سے متعلق بعض خبریں حقیقت کی عکاسی نہیں کرتیں۔

تانجو بلگچ نے کہا کہ ترکی نے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کا جواب دیتے  ہوئے مکمل طور پر قانونی کاروائی کی ہے۔  



متعللقہ خبریں