یلدرم ۔ بائڈن ٹیلی فونک مذاکرات، اورلانڈو کے حملے کی مذمت

ترکی اس وقت دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے اور اس جد وجہد میں بہت سی جانیں قربان کر چکا ہے، ہمیں امریکہ کی تکلیف کا احساس ہے اور ہم اس میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم

511871
یلدرم ۔ بائڈن ٹیلی فونک مذاکرات، اورلانڈو کے حملے کی مذمت

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے امریکہ کے نائب صدر جوبائڈن کو ٹیلی فون کر کے ریاست فلوریڈا  کے شہر اورلانڈو میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے امریکہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی اس وقت دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے اور اس جد وجہد میں بہت سی جانیں قربان کر چکا ہے، ہمیں امریکہ کی تکلیف کا احساس ہے اور ہم اس میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی دین، ملت اور مذہب نہیں ہے اور ترکی اس نقطہ نظر کے ساتھ داعش،پی کے کے، PYD ، YPG سمیت سب دہشت گرد تنظیموں کے خلاف موثر شکل میں جدوجہد کرنے کے معاملے میں پُرعزم ہے۔

بائڈن نے بھی تعزیت کرنے پر بن علی یلدرم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ترکی ایک ایسی حالت میں ہے کہ جہاں وہ  امریکہ کی تکلیف  کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔

جو بائڈن نے یلدرم کے اس نقطہ نظر کے ساتھ بھی اتفاق کیا کہ دہشت گردی کو کسی بھی ملت   یا دین کے ساتھ منسلک نہیں کیا جا سکتا۔

مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خلاف جد وجہد کے موضوع پر بین الاقوامی تعاون  اور اتحاد کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد سمیت مشترکہ ایجنڈے کے تمام موضوعات پر آنے والے دنوں میں تفصیلی مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں