دہشت گردوں کے خلاف عالمی برادری بلا تفریق عملی اقدام اٹھائے: ایردوان

صدر ایردوان نے  کہا کہ ترکی،فرانس،بیلجیئم اور پاکستان  حتی  امریکہ  میں  پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات  میں  ہزاروں  معصوم انسان مارے گئے لہذا میری عالمی برادری سے درخواست ہے کہ وہ   دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف   امتیاز کیے بغیر  کاروائی کرے

511832
دہشت گردوں کے خلاف عالمی برادری بلا تفریق عملی اقدام اٹھائے: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان  نے  عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  دہشت گردوں     کے خلاف بلا  تفریق  رد عمل کا اظہار کرے۔

 گزشتہ روز ایوان صدر   میں  خارجہ تعلقات    کی کمیٹی        کے اعزاز میں   دعوت افطار کا   اہتمام کیا  گیا جس میں   روس  سفیر بھی مدعو تھے۔

 اس موقع پر صدر ایردوان نے  کہا کہ   ترکی،فرانس،بیلجیئم اور پاکستان  حتی  امریکہ  میں  پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات  میں  ہزاروں  معصوم انسان مارے گئے لہذا میری عالمی برادری سے درخواست ہے کہ وہ   دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف   امتیاز کیے بغیر  کاروائی کرے۔

 صدر نے کہا کہ   ظلم   کی صدا جہاں بھی بلند ہوگی  اُس کے خلاف عملی اقدام اٹھانا اور  آنے والی نسلوں کے لیے ایک  خوشحال اور پر امن دنیا بطور  میراث چھوڑنا  ہم سب کا فرض ہے، عالمی برادری  پر اس سلسلے میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے   اور اگر اب بھی ہم نے اس معاملے میں غفلت برتی  تو   ہمیں  نئے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جناب ایردوان نے   امریکہ کے حالیہ دہشت گرد واقعے    پر افسوس کے لیے امریکی صدر اوباما سے ٹیلفون پر بات چیت  کا حوالہ دیا اور کہا کہ    ترکی     اپنے تمام  دوست ممالک    کے ساتھ    ایک خوشحال ،بہتر اور پر  امن دنیا کے قیام کےلیے تعاون کرنے  پر آمادہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں