ترکی قابلِ اعتماد  اتحادی ملک ہے: ڈونلڈ ٹسک

شام ، عراق  اور ایران  کے ساتھ  غیر محفوظ سرحدیں رکھنے والا ملک ترکی اس وقت دو ملین سے زاہد افراد  کو اپنے ہاں پناہ دیے ہوئے ہے اور یہ ملک  خطے کا سب سے قابلِ عتماد   ملک ہے

510033
ترکی قابلِ اعتماد  اتحادی ملک ہے: ڈونلڈ ٹسک

یورپی کونسل  کے چئیر مین ڈونلڈ ٹسک  نے کہا ہے کہ " ترکی قابلِ اعتماد  اتحادی ہے"۔

انہوں  نے جرمنی سے شائع ہونے والے  روزنامہ   بلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ شام ، عراق  اور ایران  کے ساتھ  غیر محفوظ سرحدیں رکھنے والا ملک ترکی اس وقت دو ملین سے زاہد افراد  کو اپنے ہاں پناہ دیے ہوئے ہے اور یہ ملک  خطے کا سب سے قابلِ عتماد   ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ  یورپی یونین  کو ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے اور ترک باشندوں کو بلا  ویزہ  یورپی ممالک  داخل ہونے کی اجازت دینے سے متعلق مذاکرات  ماہ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔    



متعللقہ خبریں