ترکی کی طرف سے امریکہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ہم، اورلانڈو میں کثیر تعداد میں جانی نقصان کا سبب بننے والے دہشت گردی  کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ

509588
ترکی کی طرف سے امریکہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ترکی نے امریکہ کے شہر 'اورلانڈو 'میں  50 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے  حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ "ہم ،  اورلانڈو میں کثیر تعداد میں جانی نقصان کا سبب بننے والے دہشت گردی  کے حملے کی مذمت کرتے ہیں"۔

وزارت خارجہ نے شام میں جنگی طیاروں کی طرف سے اتوار بازار  کو نشانہ بنائے جانے کی بھی شدید مذمت کی  ہے۔

واضح رہے کہ اس حملے میں  23 شہری ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں  کی بتائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں