میولود چاوش اولو میانمار کے دورے پر

ترکی میانمار کی ترقی کے لئے ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔ میولود چاوش اولو

509861
میولود چاوش اولو میانمار کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی میانمار کی ترقی کے لئے ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔

میولود چاوش اولو نے میانمار کی 50 سالہ فوجی انتظامیہ کے بعد قائم ہونے والی پہلی حکومت  کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔

چاوش اولو نے میانمار میں اپنی مصروفیات  کے آغاز میں  سب سے پہلے   سرکاری مشیر اور وزیر خارجہ آونگ سان سُو چی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد چاوش اولو اور  سُو چی  نے مشترکہ پریس بیان جاری کیا۔

بیان میں چاوش اولو نے روہینگا مسلمانوں  اور میانمار کی ترقی کے لئے ترکی کی کاروائیوں  کا ذکر کیا  اور اس کے بعد بھی مدد کے لئے تیار ہونے کا ذکر کیا۔

سان سُو چی نے  مدد کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم، روہینگا میں درپیش مسائل  کے حل کے لئے کام کریں گے۔

میولود چاوش اولو بعد ازاں صدر 'تن کوو 'کے ساتھ ملاقات کی۔

میانمار کے صدر نے میانمار میں  ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TİKA  کی خدمات پر    چاوش اولو  کا شکریہ ادا کیا۔

تن   کوو  نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں فروغ پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں انتخابات کے بعد میانمار میں مکمل فوجی حکومت کے بعد انتخابات ہوئے جن میں  فوجی حمایت کی حامل "متحدہ اتحادی و ترقیاتی پارٹی  اور سی چُو کی زیر قیادت  قومی اتحاد و جمہوریت پارٹی نے شرکت کی۔

ووٹوں کا 80 فیصد حاصل کر کے سی چُو  فاتح رہے لیکن میانمار کے قانون کی رُو سے ان کی اہلیہ اور بیٹے کے برطانوی شہری ہونے کی وجہ سے سی چُو صدر کی بجائے وزیر خارجہ بن گئے۔



متعللقہ خبریں