عوام سکون رکھےحکومت دہشت گردی ختم کر کے رہے گی، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم بن علی یلدرم نےعوام  کو اطمینان  دلاتےہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے

508623
عوام سکون رکھےحکومت دہشت گردی ختم کر کے رہے گی، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم بن علی یلدرم نےعوام  کو اطمینان  دلاتےہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

 وزیراعظم نے  ضلع وان  میں  ایک تقریب سے خطاب کے دوران   کہا کہ  دہشت گرد تنظیم    کا  مقامی کرد عوام سے کہنا ہے کہ وہ یہ سب خون خرابہ اُن کے بہتر مستقبل کی خاطر کررہی ہے ،میں پوچھتا ہوں کہ کیا   مقامی کرد برادر عوام کا مستقبل    جبر و تشدد، لوٹ مار اور دھونس دھمکیوں سے یہ دہشت گرد روشن کریں گے۔  

  انہوں نے مقامی آبادی سے کہا کہ وہ  دہشت گردوں کی چالوں  میں نہ آتےہوئے حکومت پر اعتماد رکھیں  ۔



متعللقہ خبریں