ترکی ہمیشہ اور ہر طرح کے حالات میں شامی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہو گا، وزیر خارجہ
ہم تیس لاکھ سے زائد شامی بھائیوں کی میزبانی کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ہم بعض مغربی ملکوں کی طرح آپ کو بوجھ کی نظر سے نہیں دیکھتے
![ترکی ہمیشہ اور ہر طرح کے حالات میں شامی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہو گا، وزیر خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/9c1b/3e30/ff23/5757a37c93aeb.jpg?time=1718958612)
![dışişleri bakanı mevlüt cavuşoğlu hatay'da.jpg](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/4c50/8414/c77f/5757a72c06298.jpg?time=1718958612)
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی ہمیشہ اور ہر شرط پر شامی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہو گا۔
جناب چاوش اولو نے خطائے کے دفتر ِ گورنر کے زیر اہتمام شامی مہاجرین کے لیے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کی۔
صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم کے نیک خواہشات پر مبنی پیغام کو بیان کرنے والے وزیر چاوش اولو نے کہا کہ دونوں سربراہان نے ہمیشہ اور ہر طرح کے حالات میں شامی بھائیوں کے ساتھ ہونے کا واضح طور پر اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ " ہماری سب سے بڑی تمنا اسد انتظامیہ کو ہٹایا جانا ہے۔ انشااللہ آپ اپنے اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور ایک دن ہم آپ کے مہمان بنتے ہوئے مل جل کر افطاری کریں گے۔ ہم تیس لاکھ سے زائد شامی بھائیوں کی میزبانی کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ہم بعض مغربی ملکوں کی طرح آپ کو بوجھ کی نظر سے نہیں دیکھتے۔ "
وزیر خارجہ کے ان الفاظ نے ترکمانوں کی اکثریت پر مشتمل مہاجرین کے جذباتی کو چھوا اور ان کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718958612)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا