استنبول حملہ محض وہاں بم بھیجنے اور نصب کرنے والوں پر ہی مشتمل نہیں ہے

تاریخ بھر میں دہشت گردی اور اسے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے والے اپنے مذموم مقاصد کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچتے رہے ہیں اور اب بھی یہ اپنے تازہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ نعمان قرتلمش

506300
استنبول حملہ محض وہاں بم بھیجنے اور نصب کرنے والوں پر ہی مشتمل نہیں ہے

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ استنبول میں حملہ کرنے والے  صرف بموں کو وہاں بھیجنے والوں  یا وہاں نصب کرنے والوں  پر ہی مشتمل نہیں ہیں۔

نعمان قرتلمش نے محکمہ مذہبی امور  کے اہلکاروں کی طرف سے  دی گئی افطاری میں شرکت کی۔

افطار  پروگرام سے خطاب  میں استنبول میں دہشت گردی کے حملے کا جائزہ لیتے ہوئے قرتلمش نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں  کو طاقت کے توازن   کے کھیل میں ایک وسیلے کے طور پر استعمال  کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی  وسیلے کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ ہم ایسوں کو بھی جانتے ہیں کہ جو ہاتھوں کو  مل مل کے کہتے ہیں کہ اچھا ہے یہ واقعات ہو رہے ہیں۔

قرتلمش نے کہا کہ  میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس حملے  پر ایک طرف سے تو نہایت تکلیف محسوس کر رہے ہیں اور دوسری طرف سخت غصے کی حالت  میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ بھر میں دہشت گردی  اور اسے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے والے اپنے مذموم مقاصد کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچتے رہے ہیں اور اب  بھی یہ اپنے تازہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

نعمان قرتلمش نے کہا کہ ان دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے  کارفرما  اور انہیں لاجسٹک، سیاسی، اقتصادی فوجی اور خبر رسانی کی  مدد فراہم کرنے والے عناصر کو ہم ایک دفعہ پھر مشورہ دیتے ہیں کہ عقل سے کام لیں ۔ کیوں کہ دہشت گردی کے مقابل ہم   80 ملین   آبادی کی ملت ایک دوسرے کے ساتھ اور شانہ بشانہ  باہمی اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔



متعللقہ خبریں