جان کیری: انطالیہ کا شکریہ

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ،سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی  سطح  کی آرگنائزیشن کے ساتھ اپنے نام کو متعارف کروانے والے ترکی کے ضلع انطالیہ کا شکریہ ادا کیا

506899
جان کیری: انطالیہ کا شکریہ

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ،سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی  سطح  کی آرگنائزیشن کے ساتھ اپنے نام کو متعارف کروانے والے ترکی کے ضلع انطالیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جان کیری نے گذشتہ ماہ انطالیہ میں منعقد ہونے  والے " پہلے مضبوط شہروں کے نیٹ ورک  کے گلوبل سربراہی اجلاس" کی مناسبت سے انٹر نیٹ  سائٹ سے نشر کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ 11 سے 12 مئی کو انطالیہ میں منعقدہ گلوبل سربراہی  اجلاس  کی افتتاحی تقریب  کی کامیابی پر میں مضبوط شہروں کے نیٹ ورک  پر مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ  اجلاس جس کی آپ نے میزبانی کی ہے  اس سے متعلق آراء اور بھاری کاروائی  پر میں ترکی کے وزیر خارجہ اور انطالیہ کے بلدیہ مئیر  میندریس تیوریل  کا خاس طور پر مشکور ہوں۔

جان کیری  نے 18 ممالک  اور 22 شہروں سے اجلاس میں شرکت کرنے والے گورنروں اور بلدیہ مئیروں کا بھی شکریہ ادا  کیا اور  ابھی تک سسٹم میں شامل نہ ہونے والے شہروں سے بھی شمولیت کی اپیل کی۔



متعللقہ خبریں