پاکستان اور ترکی میں آبدوزوں، ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کی فروخت کے معاہدے طے پانے کا امکان

وزارت دفاع کے ذرائع ک سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ترکی پاک بحریہ کی 3 آگسٹا خالد کلاس آبدوزوں کواپ گریڈ کرے گا اور آبدوزوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق معاہدہ اسی ماہ طے پانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان ترکی سے کثیرالامور ٹی 129 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدے گا

505555
پاکستان اور ترکی میں آبدوزوں، ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کی فروخت کے معاہدے طے پانے کا امکان

پاکستان اور ترکی کے درمیان رواں ماہ اہم دفاعی معاہدے طے پانے کا امکان ہے ۔اس سلسلے میں
وزارت دفاع کے ذرائع ک سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ترکی پاک بحریہ کی 3 آگسٹا خالد کلاس آبدوزوں کواپ گریڈ کرے گا اور آبدوزوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق معاہدہ اسی ماہ طے پانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان ترکی سے کثیرالامور ٹی 129 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدے گا اور اس حوالے سے معاملات پاکستانی اور ترک وزرا دفاع کی حالیہ ملاقات میں طے ہوئے۔

ٹی 129 ہرموسم میں بہترین کارکردگی دکھانے والا جنگی ہیلی کاپٹر ہے اور پاکستان یہ ہیلی کاپٹر دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں استعمال کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان، ترکی سے چار اے ڈی اے کلاس سٹیلتھ بحری جنگی جہاز بھی لے گا اور یہ چاروں جنگی جہاز 10 سال کے عرصے میں کراچی میں تیار کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں