دہشت گردی کے خلاف جدوجہد قیامت کے دن تک جاری رہے گی۔ صدر ایردوان

عوام کے امن و سکون کو تباہ کرنے کے لئے کئے گئے اس مکارانہ حملے  نے عوام میں دہشت گردوں کے خلاف نفرت کے احساس کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسماعیل قہرمان

505950
دہشت گردی کے خلاف جدوجہد قیامت کے دن تک جاری رہے گی۔ صدر ایردوان
AMBARGOLU 19)İSTANBUL PATLAMA 5.jpg
AMBARGOLU 19)İSTANBUL PATLAMA 5.jpg
AMBARGOLU 19)İSTANBUL PATLAMA 5.jpg
AMBARGOLU 19)İSTANBUL PATLAMA 5.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے آج صبح استنبول میں ہونے والے اور 11 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد قیامت کے دن تک جاری رہے گی۔

صدر ایردوان نے 'حاسے کی ' ہسپتال میں  دہشت گردی  کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

عیادت کے بعد واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ ایک ایسا حملہ ہے کہ جس کا کوئی قابل معافی پہلو نہیں ہے اور بہت جلد  اس کے ذمہ داروں کو پتا چلا  لیا جائے گا۔

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قہرمان نے بھی حملے کی وجہ سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں  کہا ہے کہ  عوام کے امن و سکون کو تباہ کرنے کے لئے کئے گئے اس مکارانہ حملے  نے عوام میں دہشت گردوں کے خلاف نفرت کے احساس کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد  وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے چانکایہ ریذیڈنسی  میں وزیر داخلہ ایفقان اعلیٰ  اور وزیر صحت رجب آق داع  کی شرکت سے سکیورٹی اجلاس طلب کیا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری بیان میں بن علی یلدرم نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے نے ایک دفعہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں انسانیت اور پوری انسانی اقدار کی دشمن ہیں۔

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر عمر چیلک  نے ان وحشیانہ  حملوں کو  خانہ جنگی کی شکل میں دکھائے جانے کی کوشش  پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں جو صورتحال درپیش ہے وہ ایک جائزہ حکومتی طاقت  کی دہشت گردی کے حملوں کے خلاف جدوجہد ہے۔ یہ جدوجہد  یورپی جمہوریت کے لئے بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ علاقائی ممالک  کے لئے۔

استنبول میں دہشت گردی کے مذموم حملے کے خلاف حزب اختلاف پارٹیوں  نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔

ری پبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو نے اپنے تحریری بیان  میں کہا ہے کہ " میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں"۔

نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی  کے چئیر مین دیولت باہچے لی  نے اپنے پیغام میں کہا ہے "کوئی بھی ہمارے ملّی اتحاد ، اخوت اور بھائی چارے  کو ختم کر کے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا"۔



متعللقہ خبریں