تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے جاری مذاکرات  میں سمجھوتے  کا وقت قریب ہے

ہم انقرہ کے ساتھ تعلقات کے 10 سال قبل والی حالت میں آنے کی توقع نہیں کرتے لیکن  تعلقات کا معمول پر آنا دونوں ممالک کے متعدد علاقائی مفادات  کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نیتان یاہو

500825
تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے جاری مذاکرات  میں سمجھوتے  کا وقت قریب ہے

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے جاری مذاکرات  میں سمجھوتے  کا وقت قریب ہے۔

روزنامہ ہیرٹز  کی خبر کے مطابق نیتان یاہو نے کل  بیت المقدس میں ،امریکی کانگریس کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی اور مذاکرات میں ترکی کے ساتھ جاری مذاکرات کا موضوع ایجنڈے پر آیا۔

اسی خبر کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم انقرہ کے ساتھ تعلقات کے 10 سال قبل والی حالت میں آنے کی توقع نہیں کرتے لیکن  تعلقات کا معمول پر آنا دونوں ممالک کے متعدد علاقائی مفادات  کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اسرائیل کی ایک اعلٰی سطحی  شخصیت کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں ہیرٹز نے کہا ہے کہ ترکی اور اسرائیل سے ایک ایک وفد آئندہ ہفتے ایک یورپی ملک میں ملاقات کرے گا۔



متعللقہ خبریں