نو منتخب وزیر اعظم بن علی یلدرم کو عالمی سربراہان کے تہنیتی پیغامات
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے بن علی یلدرم کو وزارت عظمی کاعہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی
وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ جرمن پارلیمان میں بے بنیاد اور غیر حق بجانب دعوووں کا ہم بڑے خدشات کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے بن علی یلدرم کو وزارت عظمی کاعہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی۔
اس دوران سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کیے جانے کے لیے جرمن پارلیمان میں دو جون کو ہونے والی رائے دہی بھی اس دوران زیر بحث آئی۔
جناب یلدرم نے بے بنیاد اور غیر حق بجانب دعووں کے معاملے میں جرمن پارلیمنٹ سے عقل ِ سلیم سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے یورپی یونین کے ساتھ مہاجرین کے معاملے میں طے پانے والے معاہدے کی رو سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اب ہم یونین سے بھی اسی حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔
صدر فلسطین محمود عباس اور حماس کے سیاسی بیورو کے چیف خالد میشال نے بھی ترک وزیر اعظم کو تہنیتی پیغامات دیے ہیں۔
صدر ِ فلسطین محمود عباس نے مملکت فلسطین کے دعوے کے حوالے سے ترکی کی حمایت و تعاون کا شکریہ ادا کیا، خالد میشال کا بھی کہنا تھا کہ ترکی کا استحکام اور کامیابیاں خطے کے لیے حد درجے اہمیت کی حامل ہیں۔
جناب یلدرم نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینی عوام کے حق بجانب دعوے کے معاملے میں ترکی کا تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا اور مجھے یقین ہے کہ قلیل مدت کے اندر مملکتِ فسلطین کا با ضابطہ طور پر قیام عمل میں آجا ئیگا۔
متعللقہ خبریں
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا