دہشت گرد  تنظیم پی کے کےاپنے عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکے گی ،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد  تنظیم پی کے کے جتنا بھی زور لگائے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔

499651
دہشت گرد  تنظیم پی کے کےاپنے عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکے گی ،صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد  تنظیم پی کے کے جتنا بھی زور لگائے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔

انھوں نے دیارباقر کے دورے کے دوران  بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی کے کے نے 12 مئی کو دورملو کے علاقے  میں 15 ٹن آتش گیر مادے سے لدے ہوئے ٹرک کیساتھ تانشیک گاؤں پر حملہ کر کے 16 افراد کو شہید اور 23 کو زخمی کر دیا ہے ۔ انھوں نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ  شہدا  کے لواحقین سے ملاقات کی  اور کہا کہ ہم شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں  ۔آپ یقین رکھیں کہ ہم ملک سے  دہشت گری کا خاتمہ کر کے دم ملیں گے۔  ترکی کی کامیابیوں سے حسد کرنے والے بیرونی بد نیت عناصر ان افراد کو اپنا آلہ کار بنا رہے ہیں ۔ صدر ایردوان کی اہلیہ آمینے ایردوان اور وزیر اعظم کی اہلیہ سمعیہ یلدرم نے بھی شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات  اور  تعزیت کی ۔



متعللقہ خبریں