حلیف ملک کے فوجیوں کا دہشت گرد تنظیم کے بیج لگانا ناقابل قبول ہے ،چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولو چاوش اولو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرنے والے کسی ملک کے فوجیوں کا دہشت گرد تنظیم کے بیج لگانا ہمارے لیے ناقابل قبول ہے ۔

498884
حلیف ملک کے فوجیوں کا دہشت گرد تنظیم کے بیج لگانا ناقابل قبول ہے ،چاوش اولو

 

 وزیر خارجہ  مولو چاوش اولو نے شام میں فرائض انجام دینے والے امریکی فوجیوں کو پی وائے ڈی کے علاوہ دیگر دہشت گرد تنظیموں کےبیجوں کو بھی استعمال کرنے کی تجویز پیش کی  ہے ۔

انھوں نے راکا کے علاقے کو دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے واگزار کروانے کی کاروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کےبیج استعمال کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی  اور کہا کہ اس تنظیم کو دیگر تنظیموں  سے مختلف نظر سے دیکھنے والوں نے  منافقت اور دہرے معیار  کو اپنا رکھا ہے ۔ انھوں نے انطالیہ میں اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدر اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری کے وائے پی ڈی اور پی وائے ڈی کے با عتماد نہ ہونے اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں ترکی کا ساتھ دینے  کا بیان دینے کے بعد انقرہ حملوں کی ذمہ دار  دہشت گرد  تنظیم کے  بیج لگا ئے ہیں اوروہ  اس کا جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی سلامتی کے لیے یہ بیج لگائے ہیں ۔ان کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ جب وہ شام کے دیگر علاقوں میں جائیں تو داعش ،النصرا اور القائدہ کے بیج لگائیں اور جب افریقہ جائیں تو بوکو حرام کے بیج لگائیں ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرنے والے اور حلیف قبول کیے جانے والے کسی ملک کے فوجیوں کا دہشت گرد تنظیم کے بیج لگانا ہمارے لیے ناقابل قبول ہے ۔



متعللقہ خبریں