ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہزار 200 سے زائد مندوبین کی حمایت حاصل کرلی

امریکی صدر کے عہدے کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حامیوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرلی ہے۔

498558
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہزار 200 سے زائد مندوبین کی حمایت حاصل کرلی

 

 امریکی صدر کے عہدے کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حامیوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرلی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔

ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہزار 200 سے زائد مندوبین کی حمایت حاصل کرلی جب کہ ان کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان جولائی میں کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل 16 امیدواروں کو شکست دی جس کے بعد غالب امکان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ہوں گے جن کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن یا برنی سینڈرز میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا۔



متعللقہ خبریں