نو منتخب وزیراعظم بن علی یلدرم کا ایوان سے خطاب،حکومتی پروگرام کا اعلان

ترکی  کی 65 ویں حکومت کے وزیراعظم بن علی یلدرم  نے اپنا حکومتی پروگرام  ترک ایوان میں پڑھ کر سنایا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو  فوقیت حاصل رہی

497211
نو منتخب وزیراعظم بن علی یلدرم کا ایوان سے خطاب،حکومتی  پروگرام کا اعلان

 

 ترکی  کی 65 ویں حکومت کے وزیراعظم بن علی یلدرم  نے اپنا حکومتی پروگرام  ترک ایوان میں پڑھ کر سنایا۔

حکومت کے پروگرام میں  دہشت گردی کے خلاف جنگ کو  فوقیت حاصل رہی   ۔

وزیراعظم  بن علی یلدرم نے  علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے  اور  دیگر تمام   دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے   حکومت    ملک  میں  فرقہ واریت اور   اتحاد  بین العوام   کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصر کا صفایا کر کےہی دم لے گی ۔

 نو منتخب وزیراعظم نے کہا کہ   جمہوریہ ترکی کے قیام کو ایک صدی مکمل  ہونے میں کچھ ہی عرصہ باقی ہے   جس کے آنے تک   ہمیں  اپنے ملک کو  تعلیم،انصاف اور دیگر نظاموں کو  اعلی معیار  پر ڈھالنے    کی ذمہ داری   بھی  عائد ہوتی ہے    جبکہ ان فرائض  کو  پورا کرنے اور عوام  کو ایک تابناک مستقبل  دینے   کےلیے ہماری حکومت  دل و جان  سے  کام  کرے گی    تاکہ ملک مزید خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت   ملک میں بسے تمام افراد کے عقائد اور طرز زندگی   کا احترام  کرتےہوئے  ان کی ترقی ، فلاح   و بہبود ،آزادی  اور  انسانی اقدار     کی بہتری کےلیے اقدامات اٹھائے گی ۔

 یلدرم نے  مزید کہا کہ  ملک میں نئی دستور سازی  اور صدارتی نظام  کو رائج  کروانا بھی ہمارے منشور کا اہم حصہ ہے اس کے علاوہ ہماری خواہش ہے کہ  ترکی میں  رکن پارلیمان  کو منتخب کرنے کی عمر کم کرتےہوئے 18 سال کر دی جائے۔

 ملک کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کا حوالہ دیتےہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نجی اداروں کے تعاون سے  ان علاقوں میں   سرمایہ کاری کرے گی  جس سے روزگار  میں اضافہ ہوگا  اور نوجوان   دہشت گرد تنظیم کےہاتھوں  ورغلانے سے محفوظ رہیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں