بیرل بموں  سے بچ کر جو بھی آئے گا  ہمارا دروازہ کبھی بھی انسانیت کے لئے بند نہِں پائے گا

ترکی اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ تکلیف اور دکھ درد  کا کوئی رنگ ، نسل، زبان اور دین نہیں ہوتی اسی آگاہی کا نتیجہ ہے کہ اس وقت ترکی 3 ملین سے زائد شامی اور  عراقی مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے

496279
بیرل بموں  سے بچ کر جو بھی آئے گا  ہمارا دروازہ کبھی بھی انسانیت کے لئے بند نہِں پائے گا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ترکی  نے اس وقت تک 140 سے زائد ممالک  میں انسانی اور ترقیاتی امدادی کاروائیاں کر کے ہزاروں منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں جاری انسانی سربراہی اجلاس کے افتتاحی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ تکلیف اور دکھ درد  کا کوئی رنگ ، نسل، زبان اور دین نہیں ہوتی اسی آگاہی کا نتیجہ ہے کہ اس وقت ترکی 3 ملین سے زائد شامی اور  عراقی مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پورے فخر سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ  خواہ کوئی شامی ہو خواہ عراقی  بیرل بموں  سے بچ کر جو بھی آئے گا  ہمارا دروازہ کبھی بھی انسانیت کے لئے بند نہِں پائے گا۔

استنبول کنوینشن سینٹر  حربئیے ہال   میں منعقدہ تقریب  میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون  سمیت 60 کے قریب سربراہان مملکت ، وزراء اور نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کی کمپئیرنگ امریکی اداکار فورسٹ وائٹ ایکر  نے کی  اور تقریب میں دنیا  کے انسانی المیوں  کے موضوع پر مبنی  ویڈیو مناظر  کو دکھایا گیا۔

صبح کے وقت منعقدہ سربراہی نشست میں صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خوش آمدیدی  خطاب کیا۔

ناشتے والی اس نشست میں 60 کے قریب  سربراہان، وزراء اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں شرکاء نے گروپ فوٹو اتروائی۔



متعللقہ خبریں