آج اق پارٹی کے کنونشن میں نئے چیرمین کو منتخب کیا جائے گا

وزیر اعظم احمد داؤد اولو  پارٹی کے واحد امیدوار بن علی یلدرم   کو وزارت عظمیٰ  کے فرائض  سونپیں گے ۔

495280
آج  اق پارٹی کے کنونشن میں نئے چیرمین کو منتخب کیا جائے گا

 

14  سال سے برسر اقتدار اق پارٹی کے کنونشن میں آج نئے چیرمین کو منتخب کیا جا رہا ہے  ۔

انقرہ ایرینا سپورٹ ہال میں ہونے والے کنونشن میں  6 ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں  ۔مصر ،اسرائیل ،بنگلہ دیش اور روس کے سفیروں کے سوا تما م ممالک کے سفیروں ،تمام پارٹیوں لیبر یونینز ،سول سوسائیٹیز کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ۔  عوامی ڈیموکریسی پارٹی کو مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔ سابق صدر عبداللہ گل ،سابق وزراء  اور پارٹی کے  اراکین کنونشن میں شرکت کر رہے ہیں ۔ پہلے وزیر اعظم احمد داؤد اولو اسکے بعد  چیرمین کے لیے امیدوار بن  علی یلدرم کنونشن سے خطاب کریں گے ۔27 اگست 2014 سے وزیر اعظم کے فرائض انجام دینے والے احمد داؤد اولو  پارٹی کے واحد امیدوار  اور وزیر مواصلات ،جہاز رانی اور  خبر رسانی  بن علی یلدرم   کو وزارت عظمیٰ  کے فرائض  سونپیں گے ۔



متعللقہ خبریں