صدر ترکی کی جانب سے مسلم اُمہ کو شب برات کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع آرتون میں عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی

495162
صدر ترکی کی جانب سے مسلم اُمہ کو  شب برات کی مبارکباد

صدر رجب  طیب ایردوان  نے  ضلع آرتون    کی تحصیل یوسف ایلی  میں  عوام سے خطاب کیا۔

اپنے  خطاب کے آغاز میں  مسلم اُمہ کو   شب برات کی مبارکباد دینے والے ایردوان نے    انسداد ِ دہشت گردی       میں  عزم  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "میں  رب العزت   سے  دعا گو ہوں کہ  وہ ہمیں    جلد از جلد  دہشت گردی کے خلاف  فتح نصیب فرمائے۔  اس جدوجہد میں   ہم  ایک نہ  ایک دن ضرور سرخرو  ہوں گے۔ "

صدر ترکی کا کہنا تھا کہ  "عوام کے امن و امان سے ہمکنار ہونے تک یہ کاروائیاں جاری رہیں گی، ترک  سیکورٹی قوتیں   ان کاروائیوں  میں  فتحیاب ہوں گی۔ "

 

 



متعللقہ خبریں