اتوار کے روز نئے وزیر اعظم کو منتخب کر لیا جائے گا ، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ وہ 22 مئی کو ہونے والے کنوینشن  میں منتخب نئے چیر مین کو حکومت بنانے کے فرائض سونپیں گے

494136
اتوار کے روز نئے وزیر اعظم  کو منتخب کر لیا جائے گا ،  صدر ایردوان

 

 

 صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ وہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے 22 مئی کو ہونے والے کنوینشن  میں منتخب ہونے والے نئے چیر مین کو حکومت بنانے کے فرائض سونپیں گے ۔ انھوں نے صدارتی محل میں نوجوانوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اتوار کے روز نئے وزیر اعظم  کو منتخب کر لیا جائے گا ۔پارلیمانی نمائندوں کی خصوصی مراعات کے خاتمے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مقدمات کی جو فاعلیں موجود ہیں ان کے بارے میں حتمی فیصلہ عدالت کرئے گی۔ مخالف پارٹیاں ایک طرف تو  چیلنج کرتی ہیں لیکن دوسری طرف عدالتی راہوں کو بند کرتی ہیں لیکن   وہ کب تک بچ سکیں گے آج نہیں تو کل  جب ان کی پارلیمانی نمائندے کی حیثیت ختم ہو جائے گی توانھیں عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا ۔ انھوں نے صدارتی نظام پر جاری بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹوئنٹی کےنصف   ممالک  میں صدارتی نظام رائج ہے  ۔یورپی یونین کیطرف سے ویزے کی چھوٹ سے  متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے  اس یقین کا اظہار کیا کہ دیر یا بدیر ترک شہریوں پر عائد ویزے کی پابندی ختم ہو جائے گی ۔یورپ دوھرا موقف اپنائے ہوئے ہے۔ وہ لاطینی امریکی ممالک کو اجازت دیتا ہے ان  کا یورپی یونین سے کیا تعلق ہے ۔ اگر   ان ممالک کو  اجازت دی جاتی ہے تو پھر مذاکرات شروع کیے جانے والے ملک ترکی کو کیوں ویزے کی چھوٹ  نہیں دی جاتی ۔دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے تک کاروائیاں جاری رہیں گی ۔شامی ترکمین اس وقت کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں اور ترکی ان کی ہر ممکنہ مدد کر رہا ہے ۔ترکی انھیں کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا ۔



متعللقہ خبریں