نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے 19 مئی اتاترک کی یاد ،نوجوانوں اور کھیلوں کے  یو م کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

493695
نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے 19 مئی اتاترک کی یاد ،نوجوانوں اور کھیلوں کے  یو م کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک نے 19 مئی 1919 کو سامسن سےسلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے کرنے کی خواہشمند دشمن طاقتوں کے خلاف جس  جدو جہد کا آغاز کیا تھا وہ  نیست نابود کرتے ہوئےتاریخ کا حصہ بنانے  کی کوشش کی جانے والی  ایک قوم کے زندگی پانے اور   آزادی کیساتھ مستقبل کیطرف گامزن ہونے کی جدوجہد ہے ۔انھوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے حاصل قوت کیساتھ ہم 2023 کے اہداف کی جانب کامیابی کیساتھ گامزن ہیں اور ہماری سب سے بڑی ضمانت آپ ہی ہیں ۔ ہمیں  آپ کی امیدوں کیساتھ چمکتی آنکھوں، جوش کیساتھ دھڑکتے دل اور روشن چہروں پر جنگ نجات میں حاصل عظیم ظفر کا عزم و استقلال نظر آتا ہے ۔ ایک خوشحال ترکی کی امیداور طاقت  آپ باوقار نوجوان ہی ہیں ۔

 قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان نے بھی  19 مئی اتاترک کی یاد ،نوجوانوں اور کھیلوں کےموقع پر  اپنے پیغام  میں کہا کہ  نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں  ہمیں اپنے نوجوانوں پر پورا بھروسہ ہے  کہ وہ  امانت دئیے جانے والےاپنے  وطن ،پرچم ،قومی اور اخلاقی اقدار ، حریت اور آزادی  کا  دل و جان سےتحفظ   کریں گے ۔

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پیارے نوجوانوں آپ کے دلوں میں جو جوش و خروش اور امنگیں ابھر رہی ہیں ہم بھی ویسا ہی جوش و جذبہ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں ۔یہ آپ کو دی جانے والی قدرو قیمت  اورآپ پر اعتماد کا مظہر ہے ۔مجھے یقین ہے کہ آپ امن، خود داری ،جمہوری ثقافت اور وطن سے محبت  رکھنے والے انسان ہونگے اور آپ آنے والی نسلوں کے لیےایک  مزید خوشحال ملک ورثے کے طور پر چھوڑیں گے ۔



متعللقہ خبریں