PYD  تنظیم کے دہشت گرد تنظیم PKK کے ساتھ حتمی روابط موجود ہیں

ترکی اگر PYD  کے منصوبے کو اپنے لئے خطرہ  سمجھتا ہے تو وہ اس  کے مقابل ردعمل پیش کرنے میں حق بجانب  ہے۔ رابرٹ فورڈ

493265
PYD  تنظیم کے دہشت گرد تنظیم PKK کے ساتھ حتمی روابط موجود ہیں

دمشق میں امریکہ کے حالیہ سفیر رابرٹ فورڈ  نے کہا ہے کہ امریکہ کی تعاون کی حامل PYD  تنظیم کے دہشت گرد تنظیم PKK کے ساتھ حتمی روابط موجود ہیں۔

امریکی سینٹ کے خارجہ تعلقات  کمیٹی  کی "شام کی جنگ:  بحران میں کمی کرنے کے لئے اگلا قدم " کے عنوان سے منعقدہ نشست  سے خطاب کرتے ہوئے فورڈ نے کہا ہے کہ  PKKاور اس کی شامی شاخ PYD  اس ملک کے شمال میں ملکی زمینی سالمیت  کی خلاف ورزی کر کے ایک حکومت قائم کرنے کی کوششوں میں ہے۔

فورڈ نے کہا کہ ترکی اگر PYD  کے اس منصوبے کو اپنے لئے خطرہ  سمجھتا ہے تو وہ اس  کے مقابل ردعمل پیش کرنے میں حق بجانب  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والے دیگر گروپ بھی موجود ہیں اور انہیں PYD جیسی مدد حاصل نہیں ہوئی۔

فورڈ نے کہا کہ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا   کہ امریکہ کی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں PYD ایک ایسا عنصر ہے کہ جس کی جگہ پُر نہیں کی جا سکتی۔



متعللقہ خبریں