صدر رجب طیب ایردوان  کے لیے انتہائی خوشی کا دن، سمعیہ ایردوان  کی شادی خانہ آبادی

کل  صدر رجب طیب ایردوان  کے لیے انتہائی خوشی کا دن تھا ۔ ان کی صاحبزادی سمعیہ ایردوان  کی سلجوق بائرک تار سے  شادی خانہ آبادی ہو گئی ہے ۔

491002

نکاح کی تقریب میں  اندون ملک اور بیرون ملک سے  شرکت کرنے والے مہمانوں کی تعداد 6 ہزار تھی ۔ بعض ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے ۔   ان کے نکاح کے گواہوں میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسمائیل قہرامان، وزیر اعظم احمد داؤد اولو ،سابق صدر عبداللہ گل،   مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار، وزیر اعظم نواز شریف ،بوسنیا کے سربراہ بکر عزت بیگو ویچ ،البانیہ کے وزیر اعظم عدی راما اور لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری  شامل تھے ۔صدر ایردوان نے  تقریب کے بعد انتہائی جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سمعیہ چھوٹی تھی تو میں اسےمیری انکھوں کا نور اور میری جیلان کہہ کر پیار کرتا تھا ۔اب میری جیلان بڑی ہو گئی ہے اور جیلان کیطرح  اپنے گھر سے جدا ہو رہی ہے ۔

متعللقہ خبریں