ترک مسلح افواج کی کاروائیاں
ترک لڑاکا طیاروں نے اندرون ملک اور شمالی عراق میں تعین کردہ دہشت گردوں کے اہداف کو تباہ کر دیا ہے
![ترک مسلح افواج کی کاروائیاں](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/85ba/c5ca/6dc7/56f3cba1bb58e.jpg?time=1719154778)
ترک مسلح افواج اندرون ملک اور شمالی عراق میں PKK کے اہداف پر وسیع پیمانے کی فضائی کاروائیاں کر رہی ہے۔
تا حال آپریشنز میں کل تک 98 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
ترک فوج نے آواشین، باصیان، چوکور جا، زاپ، حرکوک، گارا، متینہ، قندیل ، سناتھ وغیرہ پر ایف ۔ 16 اور ایف۔ 4 لڑاکا طیاروں کے ذریعے 9 مختلف حملے کیے۔
اس دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں، سازو سامان اور اسلحہ بارود کے گوداموں کو تباہ کردیا گیا۔
دوسری جانب حلب کے شمالی علاقے میں فائر کرنے کی تیاری میں ہونے کا تعین کردہ داعش کے اہداف کو توپوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیک وقت اتحادی قوتوں کے بھی فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کے 45 شدت پسند مارے گئے ہیں، جبکہ 5 دفاعی ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
![ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/d431/4da4/2a0f/665576b9c9569.jpg?time=1719154778)
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے