ترکی:دیار باقر اور استنبول میں بم دھماکے

ترک ضلع دیار باقر  کے قصبے سر میں  پی کےکے  کے دہشت گردوں نے کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں  4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ استنبول میں فوجی وین پر بھی حملہہوا جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے

489888
ترکی:دیار باقر اور استنبول میں بم دھماکے

ترک ضلع دیار باقر  کے قصبے سر میں  پی کےکے  کے دہشت گردوں نے    کار بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں  4 افراد ہلاک ہو گئے۔

 اس واقعے میں  22 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

 اس دھماکے کی شدت سے بعض گاڑیوں اور اطراف میں موجود مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

 دوسری جانب استنبول  میں گزشتہ شام کے وقت  فوجیوں کی وین پر حملہ کیا گیا جس میں 5 فوجیوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیا ہےکہ  یہ حملہ  ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تھا ۔

ضلع ماردین     میں  پی کےکے کے خلاف آپریشن  کے دوران  لڑاکا طیاروں کے استعمال سے متعلق دعوے     عسکری ذرائع نے مسترد کرتےہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں