ویزے کی چھوٹ سے متعلق یورپی یونین کا بی پلان موجود نہیں، ڈیمٹریس عاوراموپولوس

یورپی پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں  یورپی پارلیمنٹ کے ترک شہریوں پر ماہ جون سے ویزے کی پابندی کے خاتمے کے مشاورتی فیصلے کا جائزہ لیا گیا ۔

489270
ویزے کی چھوٹ سے متعلق یورپی یونین کا بی پلان موجود نہیں، ڈیمٹریس عاوراموپولوس

 

یورپی پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں  یورپی پارلیمنٹ کے ترک شہریوں پر ماہ جون سے ویزے کی پابندی کے خاتمے کے مشاورتی فیصلے کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں یورپی کمیشن اور یورپی یونین کونسل کے نمائندوں نے ویزے کی چھوٹ  کے فیصلے کا دفاع کیا ۔  یورپی کونسل  کیطرف سے یونین کے موجود ہ صدر ہالینڈ کے وزیر دفاع پلاس چرت نے کہا کہ ترک شہریوں کو شینگن کے ممالک میں بلا ویزے داخلے  کی اجازت دینے کا فیصلہ 2013 کے روڈ میپ کا دوام ہے لیکن 18 مارچ  کے معاہدے کیساتھ اس عمل میں سرعت پیدا کر دی گئی ہے ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ترکی کیساتھ ہونے والی مطابقت کے بعد مہاجرین کے ریلے اور ہلاکتوں کی تعداد میں واضح کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے   ۔بیو میٹرک پاسپورٹ کے استعمال سے شینگن اور یورپی یونین کی سرحدوں کو مزید تحفظ فراہم ہو سکے  گا  اور ویزے کی چھوٹ سے دونوں فریقوں کو فائدہ حاصل ہو گا ۔   یورپی یونین کو تین میلین مہاجرین کو پناہ دینے والے ملک ترکی  کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔   

ہجرت ،داخلی امور اور شہریت کے امور کے ذمہ دار یورپی یونین کمیشن کے رکن ڈیمٹریس عاوراموپولوس  نے بھی کہا کہ ویزے کی چھوٹ سے متعلق یونین کا بی پلان موجود نہیں ہے ۔ حکومت ترکی نے اہم پیش رفت کی ہے ۔یونان میں غیر قانونی داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے ۔ سیاسی پناہ کا حق دینے  اور   قانونی تعاون کے دائرہ کار میں  مثبت پیش رفت باعث اطمینان ہے ۔



متعللقہ خبریں