ترکی اطمینان رکھے بلا ویزے کا معاملہ تاحال زیر غور ہے: یورپی یونین

یورپی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ترکی کے ساتھ مہاجرین   کے تبادلے  پر مبنی معاہدے کا احترام    کیا جائے گا

489691
ترکی اطمینان رکھے بلا ویزے کا معاملہ تاحال زیر غور ہے: یورپی یونین

صدر رجب طیب ایردوان کی سخت تنقید کے بعد یورپی  کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

 یورپی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ترکی کے ساتھ مہاجرین   کے تبادلے  پر مبنی معاہدے کا احترام    کیا جائے گا۔

 کمیشن ترجمان مارگراتیس  شیناس نے کہا کہ  یورپی یونین   ترک شہریوں کی بلا ویزہ یورپ سیاحت کے مسئلے پر تاحال صلح و مشورہ کر رہی ہے ۔

یاد رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گردی کے  معاملے    پر مبنی ترک قوانین   کو تبدیل کرنے کے خلاف یورپی یونین کی سر زنش   کرتےہوئے اسے اپنے کام سے کام   رکھنے کی  تلقین کی تھی   جبکہ زیر یورپی یونین امور ولکان بوزکر نے اس حوالے سے کہا تھا  کہ حکومت ترکی  انسداد دہشت گردی کی اپنی پالیسی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی ۔



متعللقہ خبریں