ترکی کےلیے بلا ویزہ یورپی سیاحت،یورپی ایوان میں رپورٹ پر غور

یورپی پارلیمانی ایوان ، یورپی یونین کمیشن  کی  ترکی شہریوں کےلیے بلا ویزہ یورپ سیاحت  پر عمل درآمد  کے سلسلے میں پیش کردہ تجویز پر  کل غور کرے گا

487531
ترکی کےلیے بلا ویزہ یورپی سیاحت،یورپی ایوان  میں رپورٹ پر غور

یورپی پارلیمانی ایوان ، یورپی یونین کمیشن  کی  ترکی شہریوں کےلیے بلا ویزہ یورپ سیاحت  پر عمل درآمد  کے سلسلے میں پیش کردہ تجویز پر  کل غور کرے گا ۔

  یہ رپورٹ  اب  اپنے آخری مراحل میں ہے  جسے  یورپی یونین کمیشن نے گزشتہ بدھ  کو  تیار کیا تھا۔

 اس رپورٹ کے بارے میں کمیشن کے  مقننہ ادارے   مشاہدہ کرنے کے بعد اس نتیجے میں پہنچے ہیں کہ یورپ اور ترکی کے درمیان  معاہدہ سیاسی اہداف  کے عین مطابق ہے ۔

 گزشتہ ہفتے  یورپی پارلیمانی   اسپیکر مارٹن شولز  اور دیگر قائدین نے  ایک اجلاس کے دوران اس فیصلے پر نظر ثانی کرتےہوئے  اپنے بیان میں کہا تھا کہ   ترکی کی طرف سے تمام  شرائط  پر عمل درآمد کی یقین دہانی  کروانے تک  رپورٹ پر غور کرنا جاری رہے گا ۔

 واضح رہے کہ    ترکی نے   پیش کردہ 72 میں سے 67 شرائط پوری کر دی ہیں جس کے بعد امید ہے کہ  وہ باقی ماندہ 6 شرائط بھی جلد پوری کرتے ہوئے  اگلے ماہ سے یورپ کی بلا ویزہ سیاحت    کی سہولت   سے مستفید  ہونا شروع کر دے گا۔



متعللقہ خبریں