ترکی تا حال پوری نہ کی گئی شرائط کو بھی پورا کر لے گا۔ مرکل

اب دو طرفہ مطابقت پر عمل کرتے ہوئے یونین اور ترکی کے درمیان  سمجھوتے  کی معقولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے

484599
ترکی تا حال پوری نہ کی گئی شرائط کو بھی پورا کر لے گا۔ مرکل

جرمن چانسلر اینگلا مرکل  نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ویزے کی معافی کے لئے ترکی تا حال پوری نہ کی گئی شرائط کو بھی پورا کر لے گا۔

اینگلا مرکل نے جرمنی کے سرکاری دورے پر موجود جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ 'میس برگ 'پیلس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد دونوں حکمرانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے اینگلا مرکل نے ترکی کے لئے ویزے کی معافی کے موضوع پر یورپی یونین کمیشن کی مثبت رپورٹ پر ممنونیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے دیگر پہلووں پر جس  پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے مجھے یقین  ہے کہ نامکمل رہ جانے والے پہلو بھی   اسکے لئے ایک حقیقی موقع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شخصی اعداد و شمار کا تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے قوانین اہم شرائط میں شامل ہیں۔

مرکل نے  ترکی کی طرف  سے قبرصی  یونانی انتظامیہ سمیت یورپی یونین کے شہریوں کے ویزے کی معافی کو بھی ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

اینگلا مرکل نے کہا کہ اب دو طرفہ مطابقت پر عمل کرتے ہوئے یونین اور ترکی کے درمیان  سمجھوتے  کی معقولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں