ترکی کی سرزمین اور شہریوں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، صدر ترکی

جن  عناصر کا تعلق  دہشت گردی سے ہے  ان کو ضرور ان  کے کیفر کردار  تک پہنچایا جائیگا

484201
ترکی کی سرزمین اور شہریوں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، صدر ترکی

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے  کہ  ترکی    کی سرزمین    اور  شہریوں   کے  خلاف       کسی بھی حملے  کو بلا جواب  نہیں  چھوڑا گیا اور نہ ہی چھوڑا جائیگا۔

ایردوان  نے ایوانِ صدر     میں منعقدہ   "25 ویں   کونسلرز اجلاس"    سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں  دہشت  گرد تنظیم داعش  کے    شام  سے      ترکی کے شہر کیلیس      پر راکٹ  پھینکنے      پر  ردِ عمل کا  مظاہرہ   کرنے  والے    صدر  ترکی  نے اس تنظیم کے   خلاف  حالیہ ایام  میں کیے جانے والے   آپریشنز  کی یاد دہانی   کرائی۔

انہوں نے بتایا کہ " داعش کو کیلیس  پر اس قسم کے حملوں کے جواب میں   منہ کی کھانی پڑی ہے۔ اگر اس نے ان حرکتوں کو جاری رکھا تو  اس کو  سخت حزیمت کا سامنا  کرنا پڑے گا۔  ہم ان کی گھناونی چالوں سے بخوبی واقف ہیں اور ان کو ہرگز اپنے گندے عزائم  میں   کامیاب ہونے کی اجازت نہیں  دی  جائیگی۔"

انہوں نے        ممبران  اسمبلی  کی استثنائی قانونی  حیثیت   کے حوالے سے           آئینی  ترمیمی    بل     پر قومی اسمبلی میں بحث پر  بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ    " جن  عناصر کا تعلق  دہشت گردی سے ہے  ان کو ضرور ان  کے کیفر کردار  تک پہنچایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں