شام میں محفوظ علاقے کا قیام فی الوقت زیر غور نہیں: امریکہ

امریکی انتظامیہ کے پریس ترجمان جوش ارنسٹ  کا کہنا ہے کہ صدر اوباما  نے شام میں محفوظ علاقے کے قیام  سے متعلق تجویز  کو مسترد کر دیا ہے  کیونکہ  اُن کے خیال میں یہ متبادل اقدام  علاقے   کے مفاد میں نہیں ہوگا

483214
شام میں محفوظ علاقے کا قیام فی الوقت زیر غور نہیں: امریکہ

امریکی انتظامیہ کے پریس ترجمان جوش ارنسٹ  کا کہنا ہے کہ  شام سے متعلق حکومت کی پالیسیاں جوں کی توں  جاری رہیں گی ۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ  صدر اوباما  نے شام میں محفوظ علاقے کے قیام  سے متعلق تجویز  کو مسترد کر دیا ہے  کیونکہ  اُن کے خیال میں یہ متبادل اقدام  علاقے   کے مفاد میں نہیں ہوگا جبکہ  اس وقت امریکہ کی تمام تر توجہ داعش کے خاتمے کی جانب مبذول ہے۔

 ارنسٹ نے یہ بھی کہا کہ     شامی گروہوں کو  فائر بندی کا احترام کرنے کی  ضرورت ہے بالخصوص اسد نواز دستوں کو اس  سلسلے میں پہل کرنی چاہیئے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان  جان کربی نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ  شام کے  پورے علاقوں  میں  جاری جھڑپیں روکنے کی ضرورت ہے  جس کےلیے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں۔

 اسد نواز فوج   شامی عوام کے ساتھ ساتھ اب   طبی ملازمین  کو بھی اپنا نشانہ بنا  رہی ہے  جو کہ قابل مذمت ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں