ورکنگ لائف سے متعلق مسائل کو  دو طرفہ بات چیت کے  ذریعے حل کیا جا سکتا ہے

میں ، دنیا بھر میں محنت کشوں کے دن کے طور پر منائے جانے والے دن یکم مئی کی آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ صدر رجب طیب ایردوان

481891
ورکنگ لائف سے متعلق مسائل کو  دو طرفہ بات چیت کے  ذریعے حل کیا جا سکتا ہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ورکنگ لائف سے متعلق مسائل کو  دو طرفہ بات چیت کے  ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

یکم مئی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ میں ، دنیا بھر میں محنت کشوں کے دن کے طور پر منائے جانے والے دن یکم مئی کی آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے خون پسینے کی کمائی کے ساتھ   ان محنت کشوں اور مزدوروں کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھی ایک اہم حصہ ہے۔ اپنے حقوق کے لئے جس جمہوری اور پُر امن روّیے کا  مظاہرہ     وہ کریں گے وہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہو گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ جس جس عہدے پر کوئی ملازم موجود ہے  وہاں وہاں ان کے مسائل کا حل ، کام کی شرائط میں بہتری، زندگی کے اس معیار  تک رسائی کہ جس کے وہ حقدار ہیں اور محنت کا مکمل بدل  اہم موضوعات میں شامل ہیں۔

ورکنگ لائف سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محنت کشوں، لیبر یونینوں، کام دینے والوں اور سول سوسائٹیوں کے درمیان دوطرفہ ڈائیلاگ اور مفاہمت نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام طبقوں کی طرف سے اس طرز فکر  کو اپنائے جانے کی صورت میں محنت کشوں کی ضروریات  اور توقعات  کوپورا کرنے میں اہم پیش رفت ہو گی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  ہر قسم کی تحریک سے پاک،  امن اور بھائی چارے کی فضاء میں منائے جانے کی تمنا کے ساتھ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے تمام شہریوں کو یکم مئی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں