ماردین کی تحصیل نصائبن  میں جاری فوجی  آپریشن  کے دوران تین فوجی  شہید

ترک مسلح افواج  اور محکمہ پولیس  کی طررف سے جاری آپریشن  کے دوران دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کی طرف سے نصب کردہ ہینڈ گرنیڈ کے پھٹنے کے نتیجے   میں چودہ  فوجی زخمی ہوگئے ہیں  ۔ زخمیوں کو علاج کی غرض سے   مختلف ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا

481746
ماردین کی تحصیل نصائبن  میں جاری فوجی  آپریشن  کے دوران تین فوجی  شہید

 ماردین کی تحصیل نصائبن  میں جاری فوجی  آپریشن  کے دوران تین فوجی  شہید ہوگئے ہیں۔

ترک مسلح افواج  اور محکمہ پولیس  کی طررف سے جاری آپریشن  کے دوران دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کی طرف سے نصب کردہ ہینڈ گرنیڈ کے پھٹنے کے نتیجے   میں چودہ  فوجی زخمی ہوگئے ہیں  ۔

زخمیوں کو علاج کی غرض سے   مختلف ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا ۔

نصائبن میں  دہشت گرد تنظیم کے خلاف  فوجی آپریشن جاری ہے۔

دریں اثنا  شام جہاں خانہ جنگی جاری ہے کہ طرف سے   داغے جانے والا ایک راکٹ  جمہوریت روڈ پر  ان گرا جس کے نتیجے میں   راستے میں کھڑی گاڑیوں اور  عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے علاقے کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

اس  واقعے کے دس منٹ بعد  شام ہی سے داغے جانے والا  ایک دیگر راکٹ  بیش ایولر محلے میں ایک عمارت  کے لان میں آن گرا  جس کے نتیجے میں دو افراعد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو علاقے کے سرکاری ہسپتال علاج کی غرض سے منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے راکٹوں کے داغے جانے والے علاقے کے ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا ہے۔



متعللقہ خبریں