بورصا میں خود کش بمبار خاتون کا حملہ،13 افراد زخمی

ترکی کے شہر بورصا میں خاتون خودکش بمبار نے خود کو کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے

479821
بورصا میں خود کش بمبار خاتون کا حملہ،13 افراد زخمی

ترکی کے شہر بورصا میں خاتون خودکش بمبار نے خود کو کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

 وزیر صحت  مہمت موذن اولو  نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون خود کش بمبار نے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی کے شہر دیار بکر میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ  اس سے قبل ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 28افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 صدر رجب طیب ایردوان  اور وزیراعظم احمد داود اولو نے  اس حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔


ٹیگز: #ترکی , #حملہ

متعللقہ خبریں