ترکی مہاجرین پر اپنے دروازے بند نہیں کرے گا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  دورہ کرویشیا کے دوران اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  ترکی  مہاجرین   کیمپوں کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں  رکھتا

478951
ترکی مہاجرین پر اپنے دروازے بند نہیں کرے گا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ   ترکی  مہاجرین   کیمپوں کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں  رکھتا۔

 انہوں نے یہ بات  دورہ کرویشیا کے دوران   صدر  کولنڈا گریبا کیتاروویچ سے ملاقات کے دوران کی۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی  شامی مہاجرین کے لیے  اپنی سرحدوں کو بند نہیں کرے گا اور امید ہے کہ  مغربی دنیا  بھی  اپنی انسانی اور ضمیرانہ ذمہ داریوں  کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرے گی ۔

 ترک صدر نے کہا کہ  یورپی یونین کے رکن ممالک  کو  مہاجرین کے مسئلے پر  ترکی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہیئے  جو کہ  دنیا کے مفاد میں ہوگا۔

 بوسنیا سے متعلقہ  ایک سوال کے جواب  میں انہوں نے کہا کہ   ترکی اور کرویشیا  بوسنیا کے مستقبل    اور اس کی تعمیر  و ترقی میں  تعاون کریں گے۔

اس دوران  دونوں ملکوں کے دوران  مجرمان کے تبادلے   ، ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن  اور کرویشیئن ٹیلی ویژن کے درمیان  معاہدے بھی طے کیے گئے۔

 



متعللقہ خبریں