داعش کے ٹھکانے پر حملہ، 13 دہشت گرد ہلاک 7 زخمی

حلب کے شمال میں دووائبک کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے دو میزائل لانچنگ پیڈز کے قریب  واقع، تین منزلہ عمارت کو  مارٹر توپوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جنرل اسٹاف

479130
داعش کے ٹھکانے پر حملہ، 13 دہشت گرد ہلاک 7 زخمی

ترکی کے  جنرل اسٹاف  نے، کل حلب کے شمال میں سرحد سے 12 اور ترکی کے ضلع کیلیس سے 26 کلو میٹر کے فاصلے پر دووائبک کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے دو میزائل لانچنگ پیڈز کے قریب  واقع، تین منزلہ عمارت کو  مارٹر توپوں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق تباہ کی جانے والی تین منزلہ عمارت میں موجود دہشت گردوں میں سے 13 ہلاک  اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمارت کی زیریں منزل میں موجود 150 کاتیوشا راکٹ بھی ناکارہ ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں