ترکی : ایک فوجی شہید اور 6 زخمی

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 6 زخمی ہو گئے

478155
ترکی :  ایک فوجی شہید اور 6 زخمی

ترکی کے ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکہ،  علیحدگی پسند تنظیم PKK کے دہشت گردوں کے زیر استعمال ایک عمارت میں  تلاشی کے دوران ہوا۔

اطلاع کے مطابق "بہار  صفائی "کے دائرہ کار میں مشرقی اور  جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے میں آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپریشنوں کے دوران ضلع دیار باقر کی تحصیل لیجے میں 6، ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں 5،  شرناک میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد  نے  سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

کھارس کے تحصیل قازمان میں تلاشیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

شرناک کی تحصیل اُلو دیرے کے چٹانی علاقے کُرشن تیپے میں  آپریشن کے دوران فوجیوں کی آمد کی خبر پا کر PKK کے دہشت گردوں نے عجلت میں اپنے غار کو ترک  کیا اور غار  سے نکلتے ہوئے اس میں دھماکہ خیز مواد کو نصب کر دیا۔

دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے بعد 4 کمروں پر مشتمل  غار کی تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے مختلف  سائز کے اسلحے، ایمونیشن اور دیگر حیاتی اشیاء کو تحویل میں لے لیا ہے۔

دوسری طرف امریکہ کی وزارت خارجہ  کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گرد تنظیم PKK کے ساتھ براہ راست رابطے کی حالت میں نہیں ہے۔

اپنی معمول کی پریس کانفرنس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے جان کربی نے دہشت گرد تنظیم PKK اور امریکہ کے درمیان کسی براہ راست  رابطے سے متعل دعووں کا جائزہ لیتے ہوئے  کہا کہ "ہم PKK کے لیڈروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں نہیں ہیں وہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے"۔



متعللقہ خبریں