شام کی طرف سے گرنے والے راکٹوں کے بعد انقرہ الرٹ

وزیر اعظم احمد داود اولو کی صدارت  میں چانکایہ پیلس میں سکیورٹی اجلاس ، اجلاس میں متعلقہ  نائب وزرائے اعظم ، متعلقہ وزراء اور سکیورٹی بیوروکریسی کے نمائندے شرکت کریں گے

477407
شام کی طرف سے گرنے والے راکٹوں کے بعد انقرہ الرٹ

شام کی طرف سے ترکی کے ضلع کیلیس  میں گرنے والے راکٹوں نے انقرہ کو چوکنا کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم احمد داود اولو کی صدارت  میں چانکایہ پیلس میں سکیورٹی اجلاس بلایا گیا ہے ۔

اجلاس میں متعلقہ  نائب وزرائے اعظم ، متعلقہ وزراء اور سکیورٹی بیوروکریسی کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں راکٹ فائر کے مقابل دفاعی سسٹم کی تشکیل  اور علاقے میں  اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر پر بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس کے بعد کابینہ  کااجلاس  متوقع ہے جس کے ایجنڈے کا اہم موضوع کیلیس کی حالیہ صورتحال ہو گی۔

واضح رہے کہ کل شہر میں ایک راکٹ گر اجس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک  اور 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں