قبرص امن مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت
مذاکرات میں مصالحت قائم ہونے والے معاملات سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل کا تعین کرنے کے زیر مقصد تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی ٰ اکنجی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے سربراہ نکوس اناس تاسیادس قبرص مذاکرات کے دائرہ کار میں یکجا ہوئے۔
دونوں سربراہان کے درمیان منصوبے کے مطابق مذاکرات اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی کے بفر زون میں ہوئے۔
جن میں مذاکراتی وفد سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص ایسپن بارتھ ایدے بھی شریک تھے۔
مذاکرات میں مصالحت قائم ہونے والے معاملات سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل کا تعین کرنے کے زیر مقصد تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں سربراہان نے اس سے قبل قبرصی یونانی انتظامیہ کے پارلیمانی انتخابات کی بنا پر ماہ مئی میں ایک بار یکجا ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ موجودہ مذاکرات میں انتخابات کے بعد کے پروگرام کے شیڈول کا تعین کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
متعللقہ خبریں
آئیے ملکرغزہ کے بچوں اور انسانیت کے وقار کا تحفظ کریں، ترک صدر
صدر ایردوان نے "تصادم کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن" کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا