قومی حاکمیت اوریوم اطفال،سربراہان مملکت کے خصوصی پیغامات
23 اپریل قومی حاکمیت اور یوم اطفال کے باعث سربراہان مملکت نے قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغامات جاری کیے ہیں جن میں یک جہتی اور ملک کی ترقی و خوشحالی لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے
23 اپریل قومی حاکمیت اور یوم اطفال کے باعث سربراہان مملکت نے قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغامات جاری کیے ہیں ۔
صدر رجب طیب ایرودان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بچوں پر بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں اس ملک کے تابناک مستقبل کی نشاط نو کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر ضرور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 23 اپریل کا دن جمہوری روایات،قومی ارادے اور ان کی بقا کی عملی مثال بن کر ابھرا تھا اور ہمیں اس بات کی بھی پوری امید ہے کہ ہماری نوجوان نسل اپنی ذہانت و قابلیت ،بصیرت اور مثبت اہداف کے ذریعے مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
ترک قائد ایوان اسماعیل قاہرامان نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کی قومی اسمبلی نے اپنے اس 96 ویں سالہ دور کے دوران سیاسی تجربات کی روشنی میں ملک کو درپیش ہر مسئلے اور اختلاف کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔اس دن کی مناسب سے میری نوجوان نسل سے امید ہے کہ وہ اس ملک کی ذمہ داریوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھاتےہوئے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
وزیراعظم احمد داود اولو نے 23 اپریل کے حوالے سے کہا کہ یہ دن ہماری سیاسی نظام کی تبدیلی کا مظہر ہے اور بطور حکومت ہمارا قوم سے کہنا ہے کہ ہم اپنے اندرونی اختلافات کو رفع کرتےہوئے دنیا میں اپنا قومی تشخص مزید قابل احترام بنانے کا اور اپنی آئندہ نسل کےلیے ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بطور میراث سونپنے کا عزم رکھتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی