بحیرہ ایجین میں 54 پناہ گزین حراست میں لے لیے گئے

پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے کے دوران ازمیر چشمے شاہراہ پر ایک منی بس میں سوار 26 اور دوسری منی بس میں سوار 28 شامی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے

473879
بحیرہ ایجین میں 54 پناہ گزین حراست میں لے لیے گئے

بحیرہ ایجین میں غیر قانونی طور پر غیر ممالک جانے کے خواہاں 54 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ازمیر پولیس نے چشمے موٹر وئے اور فوچہ شاہراہ پر پناہ گزینوں کی گزرنے کی اطلاع ملے پر علاقے کی ناکہ بندی شروع کردی۔

پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے کے دوران ازمیر چشمے شاہراہ پر ایک منی بس میں سوار 26 اور دوسری منی بس میں سوار 28 شامی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

چشمے موٹر وئے پر منی بس کے ڈرائیور کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دو گاڑیوں میں موجود 41لائف جیکٹس پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں